تعارف

جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(GTR) کا قیام1963میں لانڈھی،کراچی میں عمل میں آیااور اس نے 1964میں پروڈکشن کا آغاز کیا۔کمپنی، جنرل ٹائر انٹر نیشنل کارپوریشن(GTIC) آف یو ایس اے نے قائم کی،جس میں صرف 120,000ٹائر سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت تھی۔GTCنے1977میں اپنے90فیصد حصص موجودہ مالکان میسرز بیبوجی سروسز لمیٹڈ کو فروخت کر دیئے اور اپنے پاس صرف 10 فیصد حصص رکھے۔1985میں کمپنی کو وسعت دی گئی اورٹائرز کی پیداوار 600,000ٹائر سالانہ تک پہنچ گئی۔

جرمنی کی نمبر ون ٹائر مینو فیکچرنگ کمپنی،کانٹی نینٹلAG نے1987میں GTIC خرید لی اور GTRمیں 10فیصد ملکیت حاصل کر لی۔کانٹی نینٹل،GTRکو ایک پروگرام کے تحت تکنیکی رہنمائی فراہم کرتی ہے،جس میں عملے کی تربیت، فارمولے تیار کرنا، تراکیب، ممکنہ سپلائرز سے آلات کی خریداری کے لئے انتخاب شامل ہے۔اس معاہدے کے تحت GTR تمام قواعد و ضوابط بشمول اعلیٰ معیارات پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

برانڈ کا نام "جنرل" کا تعلق بھی کانٹی نینٹلAG سے ہے۔گزشتہ 50سال سے ٹائر تیار کرنے کا تجربہ ہونے کے باعث یہ نام اب معیار کی پہچان بن گیا ہے۔"جنرل"پاکستان میں ٹائر کے حوالے سے سب سے بڑا نام ہے۔ اس وقت،کمپنی تقریباََ2.3ملین ٹائر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے ملک کی ایک تہائی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ پاکستان میں جن سائزوں اور ڈیزائنوں کے ٹائرز کی طلب ہے،GTR اس قسم کے85فیصدسائزوں کے ٹائرز کی طلب پوری کرتا ہے۔ GTRاس وقت ملک میں ٹائر تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو کہ گاڑیوں، لائٹ کمرشل گاڑیوں، ٹرکوں / بسوں، ٹریکٹروں،سی این جی رکشوں اور اب موٹر سائیکلوں کے ٹائرز بھی تیار کرتی ہے۔

بحیثیت پبلک لسٹڈ کمپنی،اس وقت کمپنی کے اہم اسپانسرز میں بیبو جی سروسز کے علاوہ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی،NITاور کانٹی نینٹل AGآف جرمنی شامل ہیں۔ باقی حصص عام پبلک کے ہیں۔

GTR چار قسم کی مارکیٹوں کو ٹائرز فراہم کرتا ہے۔ جو یہ ہیں:

  • اصلی آلات بنانے والے(گاڑیاں بنانے والے)
  • ٹائر تبدیل کرنے والے یا آفٹر مارکیٹ
  • حکومتی شعبے/ ادارے
  • بر آمدی منڈی

GTR ملک بھر میں اپنے 100سے زائد مجاز ڈیلرز کے ذریعے ریپلیسمنٹ مارکیٹ میں اپنے ٹائرز فروخت کرتا ہے،جن میں سے زیادہ تر گزشتہ تین دہائیوں سے جنرل ٹائر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ صارفین کے اعتماد اور بھروسے کی بہترین مثال ہے۔ ہمارے تیار کردہ تمام ٹائرز میں مینوفیکچرنگ کے نقائص پر وارنٹی دی جاتی ہے۔

نظریہ:


معیار، بہتری، مسابقتی قیمتیں فراہم کرنا،صارفین کومطمین کرنا اور سماجی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کمپنی کی ساکھ بہتر بنا نا اور ٹائر ٹیکنالوجی میں کمپنی کو مارکیٹ لیڈر بنانا۔

مقصد:

  • صارفین کو مسابقتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنا۔
  • مارکیٹ شیئر میں اضافے، کارکردگی میں مسلسل بہتری اور مصنوعات کے معیار کو بڑھا کر مارکیٹ لیڈر کا درجہ حاصل کرنا۔
  • منافع میں اضافے کے لئے تمام شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا، اس طرح کمپنی ترقی کرے گی اور حصص یافتگان کی شرحِ منافع میں بھی اضافہ ہو گا۔
  • پیداوار ی صلاحیتوں میں اضافے، ملازمت کے حوالے سے اطمینان اور ملازمین کی ذاتی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا۔
  • فلاحی کاموں میں حصہ لے کر اور ماحول دوست طریقے اپنا کر معاشرے اور ماحول کی بہتری کے لئے اپنی سماجی ذمہ داریاں ادا کرنا۔
Understanding Tyre